ابن ارقم انصاری۔ ابوموسینے بیان کیا ہے ہ عبدان کہتے تھے کہ یہ انس جنگ احد واقع سن۳ھ میں شہید ہوئے انکی کوئی حدیث مذکور نہیںہے
مگر رسول خدا ﷺ نے ان کے شہید ہونے کی گواہی دی ہے۔ اور عمار بن حسن سے مروی ہے وہ سلمہ بن فضلس ے وہ محمد بن اسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ انھوںنے کہا جو مسلمان انصار کے قبیلہ خزرج اور بنی حارث بن خزرج میں سے جنگ احد میں شہید ہوئے ان میں سے انس بن ارقم بن زید ہیں یا یہ کہا کہ ابن یزید بن قیس بن نعمان بن مالک بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)