سلمہ کے بیٹے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں مسلمہ کے بیٹیہیں۔ حنفی سحیمی ہیں۔ ان کا شمر اہل یمامہ میں ہے۔ نبی ﷺ کے حضور میں یہ اور طلق بن علی ور سلم بن حنظلہ اور علی بن شیبان وفد بن کے آئے تھے یہ سب لوگ قبیلہ بنی سحیم ابن مرہ بن حنیفہ بن نحم بن صعب بن علی بن بکر بن وائل کے ہیں جو بنی حنیفہ کی ایک شاخ ہے ان کی حدیث منہال بن عبداللہ بن صبرہ بن ہوذہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے ہ انھوں نے کہا میں گواہی دیتا ہوںکہ اقس بن سلمہ ی اس پیالہ کو لائے تھے جسے نبی ﷺ نے مسجد قران کیچھڑکنے کے لئے بھیجا تھا اس حدیث کو اور لوگوں نے بھی لکھا ہے اور انھوں نے (بجائے اقعش کے) قیصر بن سلمہ لکھا ہے مگریہ صحیح نہیں۔ انکا تزکرہ تینوںنے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)