یہ جبیربن عتیک کے غلام تھے۔ان کی کنیت ابوعبدالرحمن تھی یہ اپنے آقا کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے ہم کومنصوربن ابی الحسن مدینی نے اپنی سندکواحمدبن علی بن مثنی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے داؤدبن صالح نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے یونس بن بکیر نے محمد بن اسحق سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے داؤد بن حصین نے عبدالرحمن بن عقبہ سے انھوں نے اپنے والد عقبہ سے جوجبری عتبک کے غلام تھے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ غزوۂ احد میں اپنے آقا کے ساتھ میں شریک تھااوراس میں مشرکوں کے ایک آدمی کومیں نےماراجب میں نے اس کوقتل کیا تواس سے میں نے کہاکہ ہے(یہ حملہ لیتاجا)اورمیں ایک فارسی کالڑکاہوں۔یہ خبر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی توآپ نے فرمایاکہ تم نے یہ کیوں نہ کہاکہ(یہ حملہ)لے مجھ سے اورمیں انصاری کالڑکاہوں کیوں کہ جوغلام جس قوم کاہوتاہے اسی سے منسوب ہوتاہے اور اس کوجریربن حازم نے داؤد سے نقل کیاہے اورکہاہے کہ عبدالرحمن بن ابی عقبہ نے ابی عقبہ سے اسی طرح نقل کرکے روایت کی ہےاوراس کویحییٰ بن علاء نے داؤد سے انھوں نے عقبہ بن عبدالرحمن سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے بیان کیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے لیکن ابن مندہ نے کہاہے کہ عقبہ یعنی ابوعبدالرحمن جہنی بی جبربن عتیک کے غلام تھےاوران کا یہ قول ان کی طرف منسوب کیاہے کہ میں غلام فارسی ہوں اورایک دوسری حدیث بھی روایت کی ہے کہ جس مسلمان نے مجھ کودیکھاہے وہ دوزخ میں نہ ڈالاجائےگااس کے متعلق جوباتیں باقی ہیں وہ ابوعبدالرحمن جہنی کےنام میں ذکرہوں گی۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)