بن نصربن وہمان بن نصار بن سبیع بن بکراشجع اشجعی تھے۔ان کا لقب مذبح تھا کیوں کہ انھوں نے واقعہ رقم میں قیدیوں کوذبح کیاتھا۔یہ اول ہی زمانے میں اسلام لائےتھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔اس کو اب ہشام اورابن کلبی نےکہاہےاوران کے دادانضربن وہمان وہ شخص ہیں جن کی عمرزیادہ تھی اوران کے بال دوبارہ سیاہ ہوگئےتھےاوردانت بھی نکل آئے تھے ان کے حق میں کہاگیاہے ؎
۱؎ ونصربن وہمان الہنیدۃ عاشہا وستین عاماثم قوم فانصاتا
ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎ترجمہ۔نصربن وہمان بہت دنوں تک زندہ رہےساٹھ برس کی عمرکے بعدپھروہ جوان ہوگئے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)