مازنی ان کوابن شاہین نے صحابہ میں ذکرکیاہے اوراپنی سند کے ساتھ مسلم بن خالد زنجی سے انھوں ابن جریج سے انھوں نے یزیدبن عبداللہ بن سفیان سےانھوں نے عقبہ بن طویع مازنی سے انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا(جب)ایک شخص نے غلاموں میں سے ایک انصاری عورت کے ساتھ نکاح کیاتوجیسا کچھ ابن مندہ نے عتبہ کے نام میں ذکرکیاہےوہی فرمایا۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاوراس میں شک نہیں ہے کہ ان دونوں میں کئی ایک نام کی تصحیف ہوگئی ہےکیوں کہ عتبہ عقبہ کے مشابہ ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)