بن مخلد بن عامر بن زریق انصاری زرقی ہیں یہ اوران کے بھائی سعد بن عثمان غزوۂ بدرمیں شریک تھے ہم کوابوجعفربن سمین نے اپنی سند کویونس بن بکیرتک پہنچاکرانھوں نے ابن اسحاق سے نقل کرکے ان لوگوں کے نام کی خبردی جوغزوۂ بدرمیں موجودتھے خبردے کرکہا کہ بنی زریق بن عامرسے پھربنی مخلد بن عامربن زریق سے اورابوعبادہ اوروہ سعد بن عثمان بن خلدہ بن مخلد اوران کے بھائی عقبہ بن عثمان تھےابن اسحاق نے کہاغزوۂ احد کے واقعہ میں سےعقبہ بن عثمان اورسعدبن عثمان یہ انصارسے دوشخص بھاگےاوراعوض کے مقابل ایک پہاڑپرپہنچے اوروہاں تین روز تک ٹھہرے رہے۔پھروہاں سے واپس ہوکر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئےپھرانھوں نے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگ اس لڑائی سے چلے گئے وسعت پاکر۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)