اوربعض لوگ کہتے ہیں کہ ابن ابی وہب بن ربیعہ بن اسد بن صہیب بن مالک بن کثیر بن غنم بن دودان ابن اسد بن خزیمہ اسدی ہیں ان کی کنیت ابوسنان تھی اوریہ شجاع بن وہب کے بھائی تھے۔یہ دونوں بنی عبدشمس ابن عبدمناف کے حلیف تھے عقبہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔ یہ اوران کے بھائی شجاع بن وہب غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)