بن جعد بن ہلال بن حارث بن عمروبن عدی بن جشم بن عوف بن بہثہ بن عبداللہ بن غطفان بن قیس بن عیلان غطفانی ہیں بنی سالم بن غنم بن عوف بن خزرج کے حلیف تھے۔عقبہ اولی اورعقبہ اخری اوربدرمیں یہ شریک تھے۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ عقبہ وہ ہیں جوکہ انصار میں سب سے پہلے اسلام لائےتھےاوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے مل گئے اوروہیں مکہ مکرمہ میں رہنے لگےیہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی اورانھوں نے بھی مدینہ کی طرف ہجرت کی یہ عقبہ مہاجری انصاری کہے جاتےتھے۔رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدر اوراحد میں شریک تھےبعض نے کہاہے کہ عقبہ بن وہب یہ وہی شخص ہیں جنھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں کنپٹیوں سے احد کے واقعہ میں دونوں حلقے(خودکے)نکالے تھے۔بعض لوگ کہتے ہیں بلکہ ان دونوں کوابوعبیدہ بن جراح نے نکالاتھا۔واقدی نے کہاہے کہ ان دونوں نے مل کر علاج کہاتھااورحلقوں کوان دونوں نے آپ کی کنپٹیوں سے نکالاتھا۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے مگرابن مندہ اورابونعیم نے نہیں لکھا ہے شاید ان دونوں نے ان کوپہلا شخص خیال کیا ہے حالاں کہ یہ ان سے علاوہ ہیں اوردونوں میں بہت وجہ سے فرق ظاہرہے منجملہ اب وجوہ کے ایک یہ ہے کی یہ غطفانی ہیں اورپہلے والے اسدی تھےاورابوموسیٰ کا ان کے نسب میں یہ کہنا کہ غطفان بن قیس بن عیلان توانھوں نے اس میں کم کیاہے کیوں کہ وہ غطفان بن سعد بن قیس بن عیلان ہے واللہ اعلم۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)