سیّدنا عقفان ابن شعتم رضی اللہ عنہ (تذکرہ / سوانح)
ان کی کنیت ابووزادتھی بدویان بصرہ میں ان کا شمارہے۔ان سے یہ حدیث مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ عقفان اوران کےدونوں بیٹے خارجہ اورمرداس آئےتھے پس آپ نے ان کے واسطے دعا کی۔ان کاتذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔