کنیت ان کی ابو علی ور ابو کلثوم۔ وداع کوفی۔ ابن شاہیں نے کہا ہے کہ ان کا نام عمرو بن حارث بن معاویہ بن عمرو بن ربیعہ ابن عبداللہ بن وداعہ۔ وداعہ ایک شاخ قبیلہ ہمدان کی ہے۔ ابن شاہیں نے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ صحیح ہے تو فبہا ورنہ ان کی حدیث مرسل ہوگی۔ ہمیں ابو موسی محمد بن ابی بکر بن ابی عیسی اصفہانی حافظ نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںابو حفص عمر بن احمد بن عثمان نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ہشامبن احمد بن ہشام قاری نے دمشق میں خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو مسلمہ یعنی عبدالرحمن بن محمد الہانی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہین عبدالعظیم بن حبیب بن زغبان نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو حنیفہ نے علی بن اقمر سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے رسول خداﷺ نے فرمایا ہے جو شخص طاعون سے مرے وہ شہید ہے اور جو عورت نفاس میں مرے وہ شہید ہے اور جو شخص بحالت سفر مرے وہ شہید ہے اور جو شخص لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت دیتا ہوا مرے وہ بھی شہید ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)