جہنی ہیں عقبہ بن عبداللہ بن عقبہ بن بشیربن عقربہ نے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میں نے اپنے والدبشیرکوکہتےہوئے سنا کہ میرے والد عقربہ واقعہ احد میں شہیدہوگئےتومیں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روتاہواحاضرہواآپ نے فرمایا کہ تیراکیانام ہےمیں نے عرض کیاعقربہ آپ نے فرمایا توبشیرہے کیاتواس امرپرراضی نہیں ہے کہ میں تیراباپ ہوجاؤں اورعائشہ تیری ماں ہوجائے۔پھرآپ نے سکوت کیا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)