رسول خدا ﷺ کے خادم ہیں۔ ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے کہ اربد رسول خدا ﷺ کے خادم ہیں ان کا تذکرہ ابو عبداللہ بن مندہ نے (اپنی) تاریخ میں کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی حدیث اصبغ بن زیدنے سعید بن راشد سے انھوں نے (حضرت امام) زید ۰شہید۹ سے انھوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ (یعنی امام زین العابدین) سے انھوں نے اپنی دادی حضرت فاطمہ زہراسے روایت کی ہے اس حدیث میں کچھ ان کا ذکر ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسینے لکھا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)