ابن حیر اور بع لوگ کہتے ہیں کہ ابن حمزہ۔ وہب بن جریر نے اپنیوالد سے انھوں نیابن اسحاق سے نقل کر کے بیان کیا ہے کہ انھوں نے کہا جن لوگوںنے نبی ﷺ کے ساتھ ہجرت کی تھی ان میں اربد بن حمیر بھی ہیں اور ابن سعد نے ابن اسحاق سے نقل کیا ہے کہ جن لوگوں نے حبش کی طرف ہجرت کی تھی اور جنگ بدر میں شریک ہوئے ان میں اربد بن عمیر بھی ہیں حمیر کے حاکو پیش اور میم کو زبر اور یے کو تشدید ہے اور اخیر میں رے ہے۔ یہ امیر ابو نصر بن ماکولا کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)