ان کی کنیت ابوعبداللہ ملیکی ہیں۔اہل شام میں ان کاشمار ہے۔بخاری نے کہاہےکہ بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ صحابی تھے ہم کومحمد بن عمربن ابی عیسیٰ نے اجازتاًخبردی وہ کہتےتھے ہم سے حسن بن احمد نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے احمد ابن عبدالرحمن بن عفان حرانی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابو جعفر نقیلی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم کوسعد ابن سنان نے یزید بن عبداللہ بن عریب نے اپنے والد سےانھوں نے اپنےداداسےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے خبردی کہ آپ نے فرمایا یہ آیت الذین ینفقون اموالہم بالیل والنہار سراوعلانیہان لوگوں کے
حق میں نازل ہوئی ہےجوجہاد فی سبیل اللہ میں اپنامال خرچ کرتے ہیں۔ ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)