ابن خزیمہ یہ وہ شخص ہیں کہ عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے عتبہ بن غزوان سے ان کے حق میں کہا تھااوران کومدد کے لیےبھیجاتھا کہ ان سے مشورہ لیاکرنا کیوں کہ وہ دشمن کو فریب دیے والے اور جہاد کرنے والے ہیں ۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے میں کہتاہوں کہ ابوعمرنے ان کو اسی طرح ذکرکیاہےکہ عرفجہ ابن خزیمہ ہیں میں نے اس کو بہت سے ان صحیح نسخوں میں دیکھاہے جو کہ نہایت معتبرہیں کہ خزیمہ غلط ہے بلکہ وہ ہرثمہ ہیں اوریہ وہی شخص ہیں جن کو عتبہ بن غزوان کی مدد کے لیے حضرت عمرنے بھیجاتھااورابوبکرصدیق نے بھی عمان میں اس سے جیفربن جلندی کومدد دی تھی (یہ اس وقت)کہ جب وہاں کے لوگ لفیط بن مالک ازدی صاحب تاج کے ساتھ مرتد ہوگئے تھے اورعرفجہ کے ساتھ حذیفہ بن محصن علقبانی اورعکرمہ بن ابی جہل تھے پس انھوں نے مرتدوں پر فتح پائی۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)