تمیمی ہیں اس کو ابن مندہ اورابونعیم نے کہاہے اورابوعمرنے کہاہے کہ عرفجہ بن اسعدبن صفوان تمیمی ہیں یہ بصری تھےیہ وہی شخص ہیں کہ ایام جاہلیت میں واقعہ کلاب کے دن ان کی ناک کوصدمہ پہنچاتھاہم کوابومنصور بن مکارم مودب نے خبردی وہ کہتےتھےہمیں ابوالقاسم یعنی نصربن صفان نے اپنی سند کو معافی بن عمران تک پہنچاکرخبردی انھوں نے ابوالاشہب سے انھوں نے عبدالرحمن بن طرفہ بن عرفجہ سے انھوں نے اپنے داداسے روایت کی ہے ان کے دادانے جاہلیت کازمانہ پایاتھااوران کے داداکی ناک واقعہ کلاب میں کٹ گئی تھی توانھوں نے چاندی کی ناک لگالی تھی وہ بدبوکرنے لگی(انھوں نےکہا)مجھ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی کہ سونے کی ناک لگالوں اوراس حدیث کوہاشم بن بریداورابوسعیدصنعانی نے ابوالاشہب سے اپنی سند کے ساتھ نقل کرکے اس کے مثل روایت کیاہے۔ان کاتذکرہ تینوں نےلکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)