بن جفینہ بحیبی۔ قبیلہ بنی بصر بن معاویہ سے ہیں۔ فتح مصر میں شریک تھے ان کا تذکرہ اور ان کی اولاد مصر میں ہے۔ یہ ابن مندہ کا قول ہے اور ابن مندہ نے اس کو ابو سعید بن یونس سے روایت کیا ہے۔ ان کا شمار صحابہ میں ہے۔ ان کی حدیث ابن لہیعہ نے یزید بن حبیب سے انھوںنیعبداللہ بن ارقم بن جفینہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے اپناکوئی مقدہ پیش کیا تھا۔ ابو نعیم کہتے ہیں کہ ان کو متقدمیں میں سے کسی نے ذکر نہیں کیا بعض متاخرین نے یعنی ابن مندہ نے ان کا تذکرہ کیا ہے مگر ان کا کچھ حال انھوں نے نہیں بیان کیا اور اس کا حوالہ ابو سعد بن عبدالاعلی پر کر دیا ہے اور یہ بیان کیا ہے کہ یہ فتح مصر میں شریک تھے۔ یہ ان کا نام معلوم ہے اور نہ کسی حدیث میں ان کا ذکر ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر ۱)