ان کوابن شاہین نےبیان کیاہے۔ہم کوعبدالوہاب بن ابی منصور صوفی نےاپنی سندکو ابوداؤد(سجستانی)تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھےہم سے احمد بن حنبل وابوبکربن ابی شیبہ نے بیان کیا ہے وہ کہتےتھے ہم سے وکیع نے سفیان سے انھوں نے حبیب بن ابی ثابت سے انھوں نے عروہ بن عامرسے نقل کرکےبیان کیاوہ کہتےتھے کہ احمدقریشی نے کہاکہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے فال بدکے متعلق پوچھا آپ نے فرمایا کہ فال نیک اچھی چیزہے اورمسلمانوں کوفال بد پر خیال نہ کرناچاہیے۔پس جس وقت کوئی شخص تم میں سے فال بددیکھے توکہے۱؎ اللہم لایاتی بالحسنات الاانت ولایدفع السیئات الاانت لاحول ولاقوۃ الابک۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھ کرکہاہے کہ ابن ابی حاتم نے کہاہے کہ عروہ بن عامر نے ابن عباس اورعبید بن رفاعہ سے(حدیث کی)سماعت کی ہے ان سے حبیب نے روایت کی ہے اس بناپریہ حدیث مرسل ہوگی اورابواحمد عسکری نےکہاہے کہ عروہ بن عامرجہنی ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کی ہے اس کو ہم نے ذکرکردیاتاکہ پہچان ہوجائے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)