عدوی ہیں مہاجرین فتح مکہ سے تھےاورعمرو بن عاص کے اخیانی بھائی تھےاس کو ابوموسیٰ نے کہاہے اورابوعمرنے کہایہ عروہ بن اثاثہ ہیں اوربعض نےکہاہے کہ یہ ابی اثاثہ بن عبدالعزی بن حرثان بن عوف بن عبیدبن عویج بن عدی بن کعب قریشی عدوی ہیں قدیم الاسلام تھےشہرحبش کی طرف انھوں نے ہجرت کی تھی مگرابن اسحاق نے ان کومہاجرین حبش میں نہیں ذکرکیاہے ہاں موسیٰ بن عقبہ اورابومعشر اورواقدی نے ذکرکیاہے۔میں کہتاہوں کہ ابوموسیٰ کا یہ کہناکہ یہ مہاجرین فتح مکہ سے تھےسمجھ میں نہیں آتاہجرت فتح مکہ کے ساتھ ہی منقطع ہوگئی تھی ابوموسیٰ نے ان کے تذکرہ کودودفعہ کیاہےاورکہاہے کہ عروہ بن عبدالعزی ہیں اور ان پروہاں کلام وارد ہوگا۔
(ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)