حضرت (ام المومنین) خدیجہ کے بھائی کے بیٹے ہیں یہ ابو عمر کا بیان ہے اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ اسد بن خویلد ہیں اس صورت میں وہ حضرت خدیجہ کیبھائی ہوں گے۔
ابن مندہ کہتے ہیں ان کی حدیث سماک نے بعض ان لوگوںسے روایت کی ہے جنھوںنے اسد بن خویلد سے سنا ہے ان کی حدیث یہ ہے کہ نبی ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص ایسی چیز کو بیچے جو اس کے پاس نہ ہو۔ عقیلی نے اس حدیث کو ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی اسناد میں کچھ کلام ہے۔ ان کا تذکرہ تینوںنے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)