ابن حارثہ بن لوذان انصاری ساعدی۔ ابو نعیم نے ان (کے نسب) کو اسی طرح بیان کیا ہے اور میں ان کو بن لوذان بن عبدود بن زید ابن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر سمجھتا ہوں۔ ہمیں ابو موسینے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو الحسن علی بن طبا طبا علوی نے اور ابوبکر محمد بن ابوالقسم فرانی نے اور ابو غالب کو شیدی نے خبر دی یہ لوگ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ربذہ نے خبر دی نیز ابو موسیکہتے تھے ہمیں ابو علی حداد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو نعیم نے خبر دی یہ دونوں کہتے تھے ہمیں سلیمان بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن ہارون نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن اسحاق مسیبی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن فلیح نے موسی بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہابسے نقل کر کے ان لوگوں کے نام بتائے جو انصار میں سے (واقعہ) جسر کے دن شہید ہوئے تھے پھر قبیلہ بنی ساعدہ میں سے حارثہ بن حارچہ بن لوذان (کا نام لیا کہ یہ بھی اس واقعہ میں شہید ہوئِے) اور واقعہ جسر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہکے زمانے میں ہوا تھا۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)