ابن سہل بن حنیف۔ انکا باقی نسب ان کے والد کے ذکر میں انشاء اللہ بیان کیا جائے گا۔ یہ نبی ﷺ کی زندگی میں آپ کی وفات سے دو برس پہلے پیدا ہوئے تھے ان کے والد انھیں نبی ﷺ کے حضور یں لائے آ نے ان کی تحنیک فرمائی اور ان کے نانا اسعد بن زرارہ کے نام پر ان کا نام رکھا اور انھیں کی کنیت پر ان کی کنیت تجویز فرمائی (یعنی ابو امامہ)۔ پیشوائوں اور علما میں سے ایک یہ بھی ہیں۔ ان سے ان کے دونوں بیٹے محمد اور سہل اور زہری اور یحیی بن سعید انصاری اور سعد بن ابراہیم روایت کرتے ہیں۔ انھوں نے نبی ﷺ سے ایک حدیث بھی روایت نہیں کی۔ ابن ابی دائود نے کہا ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ کی صحبت اٹھائی ہے اور آپ سے بیعت کی ہے آ نے ان کے لئے برکت کی دعا کی تھی اور ان کی تحنیک فرمائی تھی مگر پہلا ہی قول زیادہ صحیح ہے۔
سفیان بن عینیہ نے اور یونس نے اور معمر نے زہری سے انھوں نے ابو امامہ بن سہل بن حنیف سے رویت کی ہے کہ عامر بن ربیعہ نے سہل بن حنیف کو غسل کرتے ہوئے دیکھا تو کہا کہ میں نے آج کا جیسا (حسن) کبھی نہیں دیکھا کسی پردہ نشین عورت کا جسم بھی (ایسا حسین) نہیں دیکھا وہ کہتے ہیں کہ ان کو (نذر لگ گئی اور) صرع کا دورہ ہوگیا تو لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ آپ سہل کی خبر لیجیے اس کے بعد انھوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ ان کا تذکرہ تینوںنے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)