ابن سعیہ قرنلی۔ بعض لوگ انھیں اسد کہتے ہیں اور بعض لوگ اسید اور یہی صحیح ہے ابراہیم بن سعد نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے کہ صحیح یہ ہے کہ اسید ہے ستھ ضمہ ہمزہ اور فتح سین کے۔ ابن اسحاق نے کہا ہے کہ ثعلبہ بن سعیہ اور اسید بن سعید اور اسد بن عبید یہ سب لوگ قبیلہ بنی ہدل کے ہیں نہ قبیلہ بنی قریضہ کے ہیں نہ نبی نضیرکے ان کا نسب بنی قریضہ و بنی نضیر سے اوپر ہے ہاں یہ ان کے چچازاد بھائی ہیں۔ یہ سب لوگ اسی شبکو اسلام لائے تھے جس کی صبح کو قریضہ (کے قبیلے والے۹ حضرت سعد بن معاذ کے حکمس ے قلعہ سے باہر آئے تھے لہذا ان کے جان اور ان کے مال محفوظ رہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔ اور ابو عمر نے ان کو اسید میں لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)