مزنی ہیں صحابی تھے،ہم کوابراہیم بن محمدوغیرہ نے اپنی سندوں کے ساتھ محمد بن عیسیٰ بن سورہ سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابن ابی عمرنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابن عینیہ نے عبدالملک بن نوفل بن مسابق بن عصام مزنی نے اپنے والدسےنقل کرکےبیان کیااوروہ صحابی تھے کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب (کہیں)لشکربھیجاتھاتوآپ نے فرمایاکہ تم مسجددیکھو یا (شک راوی ہے)موذن (کی اذان)کوسنوتو(اس وقت)تم کسی کو قتل نہ کرو۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)