ابن غیاث یا عتاب۔ بعض راویوں نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے حماد بن بحر نے محمد بن میسر سے انھوں نے عمر بن سلیمان سے انھوں نے جابر سے انھوں نے شعبی سے انھوںنے اصبغ بن غیاث یا عتاب سے (یہ شک حماد نے کیا ہے) روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا ہے آپ فرمتے تھے ہ اے (میری) امت تم میں دو باتیں ایسی ہیںجو تم سے پہلے کی امتوں میں نہ تھیں الی آخر الحدیث۔ ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہ۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)