قبیلہ مزینہ کے ہیں مگر ان کا کچھ حال معلوم نہیں۔ ان کی حدیث یحیی بن سعید انصاری قطان نے عبد اللہ بن ابی سلمہ سے انھوں نے امیہ مزنی سے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا میں ایک دن نبی ﷺکے حضر میں گیا تاکہ آپ ے کچھ مانگوں یں نے آپ کے پاس ایک شخص کو اور دیکھا وہ بھی یہی چاہتا تھا کہ آپ سے کچھ سوال کرے تو آپ نے اس سے دو یا تین مرتبہ اعراض کیا بعد اس کے فرمایا کہ جس کے پاس بقدر ایک اوقیہ کے موجود ہو پھر وہ سوال کرے تو اسے الحاف (٭الحاف کہتے ہیں کسی سے پیچھے پڑ کے سوال کرنیکو اس قسم کے سول نہ کرنے والوں کی تعریف قرآن عظیم میں آئی ہے) کا سولا کیا۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)