ابن کرز قسری۔ ان کا تذکرہ ابن منیع نے کیا ہے ور ان کا نسب اسد کے بیان میں ہوچکا۔ یہ خالد بن عبداللہ قسری کے دادا ہیں ور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا ام اد ہے اور یہی صحیح ہے۔ خالد بن عبداللہ بن یزید بن اسید نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا اسد بن کرز سے رویات کی ہے خالد بڑے سخی اور روح پسند تھے مگر حضرت علی رضً اللہ عنہ کے برا کہنے میں مبالغہ کیا کرتے تھے بعض لوگ کہتے ہیں کہ بنی امیہ (٭بنی امیہ کے بعض سلاتین حضرت علی مرتضی سے بعغض رکھتے تھے اور انس ے محبت رکھنے والوں کو تکلیف ہنچایا کرتے تھے) کے خوف سے ایسا کرتے تھے اور بعض لوگوںنے اس کے اور وجوہ بھی بیان کیے ہیں ہشام ابن عبدالملک کی طرف سے عراق کے حاکم تھے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)