بن کلیب۔ابن شاہین نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےاورواقدی نے محمد بن مسلم بن عثیم بن کثیربن کلیب جہنی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاآپ غروب آفتاب کے بعدعرفات سے آرہے تھے۔ابن شاہین نےاسی طرح لکھاہے اوراورلوگوں نے واقدی سے انھوں نے اپنے داداسےایک دوسری حدیث روایت کی ہے شایداصل میں محمد بن مسلم عن عثیم تھاغلطی سے بجائے عن کے ابن ہوگیا کیوں کہ اس سند میں صحابی کلیب ہیں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)