یہ عصیمہ اسدی اسد بن خزیمہ کی اولاد سے تھے اوربنی مازن بن نجارکے حلیف تھے۔غزوۂ بدرمیں شریک تھےاوران کوابونعیم اورابن مندہ نے عصمہ کہاہے اور(بیان کیاہے کہ)کہاگیاہے(کہ یہ) عصمیہ ہیں غزوۂ بدرمیں شریک تھے (یہ)ابن شہاب وابن اسحاق کے قول میں ہے ۔ ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے مگرابوموسی نے کہاہے کہ ابوعبداللہ بن مندہ نے ان کا تذکرہ عصمہ کے نام میں لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)