یہ اشجعی ہیں بنی سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجارکے حلیف تھے غزوۂ بدراوراحد اور اس کے بعد کے مشاہد میں شریک رہے۔حضرت معاویہ کی خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ ابوعمرنے ذکرکیاہے کہ عصمہ انصاری بن مالک بن نجارکے حلیف تھےاورکہاہے کہ یہ اشجعی ہیں اوریہ بھی کہاہے کہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے اوروہ یہی ہیں اگریہ کہتے اس ترجمہ میں کہ عصمہ مگربعض نے عصیمہ کہاہے اپنی عادت کے موافق توبہترہوتا واللہ اعلم۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)