جابر کے بیٹیہیں۔ ان کا شمار بصرہ والوں میں ہے ان کے صحابی ہونے میں کلامہے عمران قطان نے قتادہ سے انھوںنے ابو العالیہ سے انھوںنے اسیر بن جابر سے روایت کی ہے کہ یایک ہوا۔ رسول خدا ﷺ کے زمانہ میں چلی اس کو کسی نے لعنت کی تو رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ اس کو لعنت کرو کیوںکہ یہ مامور ہے اور جو کوئی کسی ایسی چیز کو لعنت کرتا ہے کہ وہ چیز لعنت کے قابل نہ ہو تو وہ لعنت سی لعنت کرنے والے پر لوٹ آتی ہے۔ اس حدیث کو ابان نے قتادہ سے انھوں نے ابو العالیہ سے انھوںنے حضرت ابن عباس سے روایت کیا ہے۔ اور اسیر کی ایک حدیث وہ بھی ہو جو حمید بن عبدالرہمن نے ان سے رویت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا حیا کا نتیجہ میشہ عمدہ ہوتا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)