یہ اسیر عمرو بن قیس بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار بن ثعلبہ بن عمرو ابن خزرج کے بیٹے ہیں کنیت ان کی ابو سلیط بن ابی خارجہ ہے انصاری ہیں خزرجی ہیں نجاری ہیں قبیلہ بنی عدی بن نجار سے ہیں جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے ان کے بیٹے عبداللہ نے ان سے رویت کی ہے کہ نبی ﷺ نے پالے ہوئے گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرما دیا تھا اور اس وقت دیگیں چڑھی ہوئی تھیں ان میں گدھے کا گوشت پک رہا تھا ہم لوگوںنے ان دیگوں کو الٹدیا اور ان کا نام بعض لوگوںنے اسیرہ بھی نقل کیا ہے یہ ابن ماکولا اور ابو عمر نے بیان کیا ہے اور محمد بن اسحاق نے سلمہ سے رویت کر کے ان کا نام اسیرہ لکھا ہے اور یونس سے روایت کر کے ان کا نام انس لکھا ہے ہم انشاء اللہ انس کے بیان میں ان کا ذکر کریں گے ان کا تذکرہ تینوںنیل کھا ہے اور انشاء اللہ کنیت کے باب یں بھی ان کا ذکر ہوگا۔
باب الہمزۃ مع الشین المعجمۃ
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)