ابن جودان۔ قبلہ عبدالقیس کے ہیں نبی ﷺ کے حضور یں حاضر ہوئے تھے بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام عمیر ابن جودان ہے اور یہی صحیح ہے۔ ابو حمزہ نے عطاء بن سائب سے انھوں نے عمیر بن اشعث بن جودان سے انھوں نے اپنے والد سے وایت کی ہے کہ وہ نبی ﷺ کے حضور میں عبدالقیس کے وفد کے ہمراہ حاضر ہوئے تے۔ ابو حمزہ کے علاوہ اور لوگوں نے جو اس کو روایت کیا ہے تو انھوننے اشعث بن عمیر بن جودان کہا ہے۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہی صحیح ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ صحیح اشعث بن عمیر عن ابیہ ہے بعض لوگوںین اس کو ابن سقیق سے انھوں نے عطاء سے روایت کر کے اس کو الٹ دیا ہے اور کہا ہے عمیر بن اشعث یہ غلط ہے۔ جو کچھ ہم نے ابن مندہ سے نقل کیا ہے وہ ابو نعیم کے قول سے ملتا ہے۔ پھر ابو نعیم کو ابن مندہ پر اعتراض کرنیکی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)