(جن کا لقب) نجاشی (ہے) بادشاہ حبش۔ نبی ﷺ کے زمانے میں اسلام لائے اور جو مسلمان ان کے ملک میں ہجرت کر کے گئے تھے ان کے ساتھ اچھا برتائو کیا۔ نجاشی کے واقعات مسلمانوںکے ستھ اور نیز کفار قریش کے ستھ جنھوں نے نجاشی سے یہ درخواست کی تھی کہ مسلمانوں کو ان کے حوالہ کر دے مشہور ہیں۔ نجاشی سنے فتح مکہس ے پہلے اپنے ہی ملک میں وفات پائی۔ اور مدینہ میں نبی ﷺ نے ان کے جنازے کی نماز پڑھی اس نماز میں چار تکبیریں آپ نے کہیں۔ اصحمہ ان کا نام ہے اور نجاشی ان کا ور تمام باداہان حبش کا لقب ہے جس طرح کسی بادشاہان فارس کا ور قیصر بادشاہان روم کا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ اور ان کے مثل اور وہ لوگ جنھوں نے نبی ﷺ کو نہیں دیکھا صحابہ میں ان کا ذکر لکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے مگر ہم نے متقدمیں کی پیروی کر کے لکھ دیا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)