چرواہے جن کا لقب اسود ہے۔ ابن مندہ نے بیان کیا ہے کہ اسلم چرواہے جنکی کنیت ابو سلمی ہے خیبر میں شہید ہوئے ان کی حدیث ابو سلام نے بواسطہ ابو سلمی چرواہے کے نبی ﷺسے نقل کیہے کہ آپنے فرمایا پانچ چیزیں بہت مبارک ہیں ترازوے اعمال میں ان کا وزن بہت بھاری ہے۔ ابو نعیم نے بیان کیا ہے کہ ابو سلمی رسول خدا ﷺ کے چرواہے تھے بعض وہم کرنے والوںنے گمان کیا ہے ہ ان کا نام اسلم ہے حالانکہ ان کا نام حریث ہے اور انھوں نے یہ بھی دعوی کیا ہیک ہ وہ خیبر میں شہیدہوئے حالانکہ یہ ایکدوسرا وہم ہے اور ابو نعیم نے وہ حدیث بھی بیان کی ہے جو ابن مندہنے رویت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا پانچ چیزیں بہتمبارک ہیں ترازوے اعمال میں ان کا وزن بہت بھاری ہے (وہ پانچ چیزیں یہ ہیں) لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر ور سبحان اللہ اور الحمد للہ اور اوللاد صالح جو کسی مرد مسلمان کی فوت ہو جائے اور وہ اس پر صبر کرے ابو نعیم نے کہا ہے کہ خیبر میں جو ابو سلمی شہیدہوئے ان سے ابو سلامنہین رویت کرتے اور حدثنا نہیں کہتے پس اگر انھوں نے عن ابی سلمی کہا ہے تو یہ حدیثمرسل ہوگی (یعنی درمیان سے کوئی راوی چھوٹ گیا) انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)