یہ اکثراپنے داداکی طرف منسوب کیے گئے ہیں بعض لوگ کہتےہیں کہ عصمہ بن وبرہ بن خالدبن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عوف بن عمروبن عوف بن خزرج اکبرانصاری خزرجی ہیں۔غزوۂ بدرمیں شریک تھے اس کوموسی بن عقبہ اورواقدی اورابن عمارہ نے بیان کیاہے مگرابن اسحاق اورابومعشر نے ان کو اہل بدرسے نہیں کہاہے۔ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے کہ جولوگ غزوۂ بدرمیں شریک تھے ان میں ہبیل اورعصمہ بھی تھے دونوں جووبرہ کے بیٹے اورعوف بن خزرج کے خاندان سے تھے اسی طرح ان کو ابن کلبی نے بھی کہا ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)