حطمی ہیں اس کو ابونعیم اورابوعمرنے کہاہے لیکن ابوعمرنے ان کانسب نہیں بیان کیا ہے اورابونعیم نے ان کا نسب بیان کیاہے کہ عصمہ بن مالک بن اسیہ بن ضعیعہ بن زیدبن مالک بن عوف بن عمروبن عوف اورانھیں کے مانند ابن مندہ نے بھی ان کانسب بیان کیاہے لیکن کہاہے کہ خشعمی تھے ان سے عبداللہ بن وہب نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگوں میں سے اس کا دنیامیں رہناجوحق کلام کرے اور اس سے باطل کو رد کردے اور حق کی تائید کرے میرے ساتھ ہجرت کرنے سے افضل ہے۔نیز ان سے روایت کی ہے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایاطلاق کا اختیار اسی کو ہے جس کے ہاتھ میں عورت کی پنڈلی ہے(یعنی شوہرکوطلاق کااختیارہے غیرکواختیارنہیں)ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ ابن مندہ کایہ کہناکہ یہ خشمی ہیں ان کی غلطی ہے اور یہ نسب جس کوانھوں نے بیان کیاہے انصار میں مشہورہے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے اورناسخ کی بھی غلطی نہیں ہے کیوں کہ میں نے اس کو بہت سے صحیح نسخوں میں دیکھاہے(بنابریں وجہ)میں نہیں جانتاہوں کہ ابن مندہ نے (خشمی ہونا)کہاں سے کہ دیا۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)