ابن مضرس۔ قبیلہ طے کے ہیں۔ ہمیں ابو احمد بن علی بن علی امیں نے اپنی اسناد سے ابودائود سجستانی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے عبدالحمید بن عبداللہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے ام جنوب بنت نمیلہ نے اپنی والدہ سویدہ بنت جابر سے انھوں نے اپنی والدہ عقیلہ بنت اسمر بن مضرس سے انھوں نے اسمر بن مضرس سے نقل کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے بیعت کی تو آپ نے فرمایا ہ جو شخص کوئی ایسی بات کرے جو کسی مسلمان نے نہ کی ہو تو وہ بات اسی کے لئے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ یہ اسمر عروہ ابن مضرس کے بھائی ہیں۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ بصرہ کے اعراب میں سے ہیں۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)