ابن ساعد بن ہلواث مازنی۔ ایک مجہول شخص ہیں جو حدیث ان سے مروی ہے اس کی سند میں کلام ہے۔
روایت کرتے ہیں کہ اسمر بن ساعد بن بلواث نے کہا ہم اور ہمارے والد ساعد بنی ﷺ کے حضور میں گئے میرے والد نے آپ ے عرض کیا کہ میرے والد یعنی ہلواث ایک بوڑھے آدمی ہیں انھوں نے آپ کی خبر سنی تو وہ آپ پر ایمان لائے مگر وہ آنے کی قوت نہیں رکھتے انھوں نے کچھ تھوڑا سا ہدیہ بھی آپ کے لئے بھیجا ہے آپ نے ہدیہ ان ے لے لیا اور اپ نے ان کے لئے اور ان کے والد کے لئے دعا کی۔ یہ حدیث غریب ہے صرف اسی سند سے مروی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)