عامر بن اود کے والدین ہشیم نے اور ابو عوانہ نے یعلی بن عطاء سے انھوںنے عامر بن اسود سے انھوںنے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ رسول خدا ﷺ کے ساتھ مسجد خیف میں صبح کی نماز میں شریک تھے پھر جب حضرت نے نماز ختم کی تو آپ نے سب لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا جنھوںنے جماعت میں نماز نہ پڑھی تھی وہ دونوں آدمی (حسب الحکم) آپ کے سامنے لائے گئے ان دونوں کے بدن پر لرزہ پڑا ہوا تھا حضرت نے فرمایا کہ تم دونوں نے ہمارے ہمراہ نماز کیوں نہیں پڑھی الی آخر الحدیث۔ شعبہ نے ہشیم اور ابو عوانہ کی مخالفت کی ہے اور انھوں نے اسی مضمون کی رویت یعلی بن عطاء سے انھوں نے جابر بن یزید بن اسود سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے نبی ﷺ سے رویت کی ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے اسود بن عبدالاسد ان کا تذکرہ اسود بن سفیان کے بیان میں ہوچکا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)