ابن عبداللہ سدوسی یمامی اور بعض لگ کہتے ہیں کہ (یہ) عبداللہ بن اسود (ہیں) نبی ﷺ کے حضور میں بشیر ابن خصاصیہ کے ہمراہ وفد بن کے گئے تھے۔ صعق بن حزن نے قتادہ سے روایت کی ہے ہ انھوں نے کہا قبیلہ ربیعہ کے چار آدمیوں نے رسول خدا ﷺ کی طرف ہجرت کی تھی۔ سدوس سے بشیر بن خصاصیہ نے اور یمامہ سے اسود ابن عامر نے اور نمر بن قاسط سے عمرو بن تغلب نے اور بنی عجل سے فرات بن حیان نے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)