ابن عبس بن اسماء بن وہب بن رباح بن عوف بن ثقیف بن کعب بن ربیعہ بن مالک بن زید مناۃ ابن تمیم نبی ﷺ کے زمانہ میں پیدا ہوئے تھے اور ۰جب بڑے ہوئے اور حضرت کی خدمت میں گئے تو) کہا کہ میں آپکے پس اس لئے آیا ہوں کہ آپ سے تقرب حاصل کروں اسی وجہ سے ان ان کا نام مقرب رکھا گیا میں ابو موسینے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو علی حداد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںابو احمد عطار نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںعمر بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںعمر بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن ابراہیم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن یزید نے ہشام کلبی کے راویں سے انھوںنے ہشام سے انھوں نے اپنے والد سے رویت کر کے اس واقعہ کی خبر دی۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے اور پیشتر بیان ہوچکا ہے کہ مقترب اسود بن ربیعہ کا نام ہے۔ اور وہ سیف بن عمر کی روایت ہے جو اوپر بیان ہوچکی۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)