ابن عمران بکری۔ قبیلہ بکر بن وائل ے جو قبیلہ ربیعہ کی ایک شاخ ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ (یہ) عمران بن اسود (ہیں) نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے ان کی حدیث حکام بن سلیم کے پاس ہے وہ عمرہ بن ابی قیس سے وہ میسرہ نہدی سے وہ ابو محجل سے وہ عمران بن اسود بن عمران سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا میں رسول خدا ﷺ کے حضور میں اپنی قوم کا قصد بن کے گیا تھا جب کہ میری قوم کے لوگ اسلام میں داخل ہوگئے تھے اور انھوں نے (توحید و رسالت کا) اقرار کر لیا تھا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے ابو عمر نے کہا جو کہ اس رویت کی سند میں کلام ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)