ابن حازم بن صفوان بن عزاز۔ بخارا میں آکے رہے تھے۔ ابو احمد ینی بحیر بن نضر نے ابو جمیل عباد بن ہشام شامی سے رویت کی ہے وہ تمحکت میں جو بخارا کی ایک بستی ہے موذن تھے کہ انھوں نے کہا میں نے نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص کو دیکھا جن کا نام اسود بن حازم بن صفوان بن عزاز تھا میں آپ کی خدمت میں اپنے والد کے ہمراہ جایا کرتا تھا اس وقت میری عمر چھ یا سات سال کی تھی وہ فرماتے تھے کہ میں حدیبیہ میں رسول خدا ﷺکے ہمراہ تھا اس وقت میری عمر تیس سال کی تھی ان سے پوچھا گیا کہ اب آپ کیعمر کس قدر ہے انھوں نے فرمایا ایک سو پچپن برس۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)