ابن خطامہ کنانی۔ انھوں نے نبی ﷺ سے ملاقات کی ہے۔ زبیر بن خطامہ کے بھائی ہیں۔ انکی حدیث اسمعیل ابن نضر بن اسود بن خطامہ نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا زبیر بن خطامہ اپنے گھر سے چلے یہاں تک کہ جب رسول خدا ﷺ کی خدمت میں پہنچے تو اللہ و رسول پر ایمان لائے پھر انھوں نے اسود بن خطامہ کے اسلام کا قصہ پورا نقل کیا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اسی طرح مختصر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)