ابن مالک اسدی یمامی۔ حدر جان ابن مالک کے بھائی ہیں ان دونوںکا صحابی ہونا اور نبی ﷺکے حضور میں وفد بن کے جانا چابت ہے۔ اسحاق بن ابراہیم رملی نے ہاشم بن محمد بن ہاشم بن جزر بن عبدالرحمن بن جز ابن حدرجان بن مالک سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے ددا سے رویت کی کہ انھوں نے کہا مجھ سے ابن جزء بن حدرجان نے اپنے والد سے نقل کیا کہ وہ کہتے تھے میں ور میرے بھائی اسود رسول خدا ﷺ کے حضور میں گئے ہمد ونوں آپ پر ایمان لائے ور آپ کی تصدیق کی جزء اور اسود دنوں رسول خدا ﷺ کی خدمت میں اور آپ کی صحبت میں رہتے تھے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے ہ یہ تذکرہ صرف اسحاق رملی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)