ابن نوفل بن خویلد بن اسد بن عبدالعزی بن قصی بن کلاب بن مرہ قرشی اسدی حبش کے مہاجرین میں سے ہیں (ام المومنین خدیجہ بنت خویلد کے بھتیجے ہیں اور ورقہ بن نوفل بن اسد بن عبد العزی کے چچازاد بھائی ہیں ان کی والدہ فریعہ بنت عدی بن نوفل بن عبد مناف بن قصی ہیں۔ یہ اسود ابو الاسود یعنی محمد بن عبدالرحمن ابن اسود بن نوفل کے جو عروہ بن زبیر مالک بن انس کے شیخ کے یتیم تھے دادا ہیں۔ محمد بن اسحااق نے ان مہاجرین کے ذکر میں جھنوں نے نجاشی کی طرف ہجرت کی تھی اسود بن نوفل بن خویلد بن اسد بن عبدالعزی کا نام بھی لیا ہے۔ اور زبیر بن بکار نے کہا ہے کہ نوفل مسلمانوںکے ساتھ بہت سختی کیا کرتے تھے اور یہی تھے جنھوںنے ابوکر اور طلحہ کو محض مسلمان ہو جانے کے سببس ے مکہ کے ایک پہاڑ میں قید کر دیا تھا سی وجہ سے حضرت ابوبکر و طلحہ کو لوگ قرینین ہتے تھے۔ نوفل بدر کے دن بحالت کفر قتل کر دیے گئے تھے زبیر بن بکر نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ نوفل بن خویلد کے کوئی اولاد زندہ نہ تھی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)