ابن ثعلبہ۔ یربوعی۔ حجۃ الوداع یں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے جب آپ فرما رہے تھے کہ گاہ ہو جائو جو شخص گناہ کرتا ہے وہ اپنی ہی جان پر (ظلم ) کرتا ہے۔ محمد بن سعد نے ان کا تذکرہ ان صحابہ میں کیا ہے جو کوفہ میں آکے رہے تھے ابو موسی نے ابن مندہ پر ان کا استدراک کیا ہے حالانکہ ان کا تذکرہ ابن مندہ کی کتابم یں موجود ہے معلوم نہیں پھر کیوں انھوں نے استدراک کیا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)