ابن سفیان بن عبدالاسد بن بلال بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قرشی مخزومی۔ ہبار بن سفیان بن عبدالاسد کے بھائی ہیں اور ابو سلمہ کے بھتیجے ہیں ان کے صحابی ہونے میں کلام ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے کیا ہے مگر ابو موسی نے ان کو اسود بن عبدالاسد لکھا ہے سفیان کا تذکرہ نہیں کیا اور کہا ہے کہ عبدان نے کہا ہے کہ ان کی کوئی روایت مشہور نہیں ہے صرف ابن عباس نے ان کا نام ذکر یا ہے حالانکہ یہ صحیح نہیں ہے ابن کلبی نے ور زبیر بن بکار نے کہا ہے کہ اسود بن عبدالاسد جنگ بدر میں بحالت کفر مقتول ہوگئے تھے اور زبیرنے سفیان بن عبدالاسد کا اور ان کے بیٹے اسود دونوں کا ذکر ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)