شیبی بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ عطابن نضر بن حارث بن علقمہ بن کلاء بن عبدمناف بن عبدالداربن قصی بن کلاب قریشی عبدری ہیں ان کا نسب ابوبکر طلحی نے اسی طرح بیان کیاہے یہ کوفہ میں رہتےتھےان سے قطربن خلیفہ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کومقام (کعبہ)میں دیکھاتھاکہ آپ کاجوتابغیربال کے چمڑے کاتھاان کاتذکرہ تینوں نے لکھا ہے مگرابوعمرنے کہاہے کہ ان کے صحابی ہونے میں کلام ہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)